ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر فوری فعال کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:حکومت نے انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر کو فوری فعال کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے سینٹرکیلئے 52رکنی عملےکی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت نےانفیکشیئس سینٹر کو فعال بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام تر انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا کہا ہے۔

ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ انفیکشیئس سینٹر کو مرحلہ وار فعال کیاجائےگا، پہلےمرحلےمیں انفیکشیئس سینٹرمیں50تا80بیڈزلگائےجائیں گے۔

پہلےمرحلےمیں انفیکشیئس سینٹرکےآئی سی یویونٹ کوفعال کیاجائےگا اور سینٹرمیں کوروناکےمریضوں کو زیرعلاج رکھاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انفیکشیئس سینٹر کا انتظامی کنٹرول پمز اسپتال کےسپرد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، پمزاسپتال کی ڈاکٹرنسیم اختر انفیکشیئس سینٹر کی سربراہ مقرر کر دی گئی ہیں، انفیکشیئس سینٹرمیں پمز،پولی کلینک،نرم اسپتال سےعملہ تعینات ہوگا۔

سینٹر میں16ڈاکٹرز، 13میل و فی میل نرسز تعینات ہوں گے، آئیسولیشن ہاسپٹل وانفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹرپارک روڈ پر تعمیر کیاگیا ہے اور وزیراعظم جلدانفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں