The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیاتی مدت ختم ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کے لیے دو افسران کے ناموں کو حتمی شکل دیدی، سیکرٹری انویسٹمنٹ نجم احمد شاہ اور سیکریٹری فنانس حسن نقوی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گریڈ 21 کے افسران سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں کام کرچکے ہیں، سندھ حکومت رواں ماہ ایک افسر کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئےفائنل کرے گی۔

اگست کے آخر میں کراچی کے بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہو جائےگی جس کے بعد بلدیاتی امور چلانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی ایڈمنسٹریٹر کیلئےسندھ حکومت کو کوئی نام نہیں دیا جب کہ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اتفاق رائےسےایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کرناچاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں