تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

قائداعظم ہاؤس میوزیم میں لائبریری اور آڈیو ویڈیو سینٹر بنانے کا فیصلہ

قائد اعظم ہاوس میوزیم میں جناح لائبریری اور آ ڈیو ویڈیو سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے میوزیم کا دورہ کیا اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر کو قائد اعظم ہاوس میوزیم کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بانی پاکستان کے نواسے اور بورڈ آف مینجمنٹ کے سینئر وائس چیئرمین لیاقت مرچنٹ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ میوزیم کے منصوبہ پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، قائد اعظم کی شخصیت اور پاکستان کے قیام کی جدجہد کو اجاگر کرنے کے لئے لایبریری اور میوزیم کو بہتر بنانے کا جا مع منصوبہ بنایا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ پبلک لائبریری بنائی جائے گی جو بانی پاکستان کے نام سے موسوم ہوگی لائبریری کا نام جناح لائبریری ہو گا، جناح لائبریری ایک جدید پبلک لائبریری ہوگی جس کے ذریعے، محققین، طلبہ اورتاریخ پاکستان سے دلچسی رکھنے والے افراد مستفید ہوسکیں گے لائبریری میں انگریزی اردو اور سندھی زبان میں شائع ہونے والی کتابیں اور دستاویز دستیاب ہوں گی۔

Comments