چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بھی آر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اشفاق احمد کی جگہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
عاصم احمد اپریل 2021 سے اگست2021 تک چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں۔ عاصم احمدکےپاس ممبرآئی ٹی ایف بی آر کا بھی اضافی چارج تھا۔
- Advertisement -
چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیلئے سمری بھجوا دی گئی۔ اشفاق احمدکواگست2021میں چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔