The news is by your side.

Advertisement

سینیٹ سیکریٹریٹ کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سینیٹ سیکریٹریٹ کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کو آج محدود اسٹاف کے ساتھ کھولا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاؤ خدشے کے پیش نظر سینیٹ سیکریٹریٹ کو کل سے پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ 14 اپریل تک بند رہے گا۔

واضح رہے کہ چییئرمین سینیٹ صاق سنجرانی کی ہدایت پر آج سینیٹ سیکریٹریٹ کھولا گیا تھا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ میں مختصر اسٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، 6 اپریل سے سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افسران حاضری سے مستثنیٰ تھے، پیر سے جمعرات صبح دس سے دو بجے تک ڈیوٹی اوقات رکھے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمعہ کے روز صبح دس سے ایک بجے تک اوقات کار مقرر کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مملککت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں کرونا وائرس سے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں