تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منگل سے حقیقی آزادی لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ممکنہ راستوں کی بندش سے متعلق فیصلے کیے گئے جب کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں عامر کیانی، شیخ راشد شفیق کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں اسکے علاوہ علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور وفاقی پولیس کے گشت کرنے اور ایئرپورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کے فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جو گزشتہ جمعرات کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے انہوں نے گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال میں ڈسچارج ہونے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے منگل سے حقیقی آزادی لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وزیر آباد میں دوبارہ اسی مقام سے شروع کیا جائے گا جہاں انہیں گولی لگی تھی۔

Comments

- Advertisement -