کراچی : نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لینے پر غور کیا جارہا ہے ، سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کنٹرول بلاسٹنگ کروانے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، گیارہ منزلہ نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے حوالے سے اعلی افسران کی بیٹھک ہوئی ، جس میں معاملے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لینے پر غور کیا جارہا ہے ، تیزی اور جدید طریقے سے نسلہ ٹاور کو گرانے کے وسائل ایف ڈبلیو او کے پاس ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے دو بڑے نالوں گجر اور اور اورنگی سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔
ماضی میں ایف ڈبلیو او، نادرن بائی پاس کی کنٹرول بلاسٹنگ کا کامیاب تجربہ کرچکی ہے۔
سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کنٹرول بلاسٹنگ کروانے کا حکم دیا ہے تاہم کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا۔