جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سکیورٹی سخت کرنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پر کیا گیا، پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں بھی فوج تعینات رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں