تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ضمنی الیکشن میں فوج، رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں امن وامان کیلئے فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 اجولائی ضمنی الیکشن میں امن وامان کے انتظامات سےمتعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کی۔

اجلاس میں 17جولائی کےضمنی الیکشن کےدوران امن وامان کےانتظامات کاجائزہ لیا گیا جب کہ حلقوں میں فورسز تعیناتی سےمتعلق چیف الیکشن کمشنر کےمراسلےکاجائزہ بھی لیا گیا۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر پابندی لگا دی گئی

اجلاس میں حساس حلقوں میں فورسزکی اضافی نفری تعینات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے ضمنی انتخابات کیلئے حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں امن وامان کیلئے فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پنجاب اور سندھ ضمنی الیکشن کےحلقوں میں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ میں 16 اور 17جولائی کو خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کویقینی بناناہماری قومی ذمہ داری ہے صوبائی حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -