تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عامر لیاقت کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس حکام پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کروانے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے، واضح رہے کہ عامر لیاقت لاک ڈاؤن پابندیوں کو جواز بنا کر شہریوں سے ہتک آمیز سلوک کرنے والے ٹریفک پولیس افسر پر برس پڑے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیروز آباد ٹریفک سیکشن نے عامر لیاقت کے خلاف روزنامچہ انٹری کروادی، دیکھتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں۔

روزنامچہ انٹری میں کہا گیا ہے کہ آج ساڑھے 4 بجے شارع قائدین پر افسر انتظام ڈیوٹی پر تھے، ایک کار آئی، کار سے تین افراد اترے اورہم سے بدتمیزی کرنے لگے، ایک شخص نے اپنا نام ایم این اے عامر لیاقت حسین بتایا، اس نے ہم سے گالم کلوچ کی، کہنے لگے یہ میرا علاقہ ہے تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے روزنامچے میں لکھوایا کہ عامر لیاقت کہنے لگے تم لوگ مقامی نہیں ہو یہاں سے دفع ہوجاؤ، اہلکار نے ان کو اپنا کورونا، شناختی کارڈ چیک کروایا تو کہنے لگے یہ ٹھیک نہیں، کہنے لگے تمہارے بالا افسران سے تم کو برطرف کرادیں گے، اس کے بعد وہ دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ویکسینیشن کارڈز کے معاملے پر بیچ سڑک پر پولیس اہلکاروں سے الجھ ‏پڑے تھے اور اپنے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولیس سے جھگڑے کی ویڈیو شیئر کردی تھی۔

مزید پڑھیں: عامرلیاقت پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر پھٹ پڑے، ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں عامرلیاقت کو پولیس اہلکاروں کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے بولتے ہوئے سنا جا ‏سکتا ہے۔ ‏

ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے لکھا تھا کہ اپنےحلقےمیں پولیس کی پیداگیری نہیں چلنے دوں گا ‏پولیس والےعوام کوروک روک کر پیسےمانگ رہے تھے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ لاک ڈاؤن پولیس والوں نےمنہ کھلا رکھا ہوا ہے پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور ‏پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -