ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

پی سی بی میں بڑے ناموں کو اہم ذمے داریاں دیے جانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ میں منیجمنٹ تبدیل ہوتے ہی اب بڑے ناموں کو پی سی بی میں اہم ذمے داریاں دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے کرکٹ کی بہتری اور فروغ کے لیے بورڈ میں بڑے ناموں کو اہم ذمے داریاں دیے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں ریٹائرڈ کرکٹرز سمیت سابق کرکٹرز کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی قومی ٹیم سے ریٹائرڈ سابق کپتانوں انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق، معین خان اور محمد حفیظ کو اہم ذمے داریاں تفویض کرنا چاہتی ہے۔

اس کے علاوہ توصیف احمد، باسط علی، ارشد خان، توفیق عمر، یاسرعرفات، یاسر حمید اور کامران اکمل کو بھی ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سابق فاسٹ بولر عمر گل مضبوط امیدوار ہیں۔
پی سی بی کا ویمن کرکٹ کے لیے سابق ویمنز کرکٹرز بتول فاطمہ، نین عابدی، مرینہ اقبال کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں