جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کےلیےضابطہ اخلاق کی تیاری تیز کر دی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 2 فروری کو طلب کردہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے اور سیاسی جماعتوں کو اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو جلد تبدیل کرلیں، شفاف الیکشن کےانعقادکیلئےہرممکن ٹرانسفرپوسٹنگ کاعمل مکمل کیا جائے۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن جلد صوبوں میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرےگا۔ انتخابی شیڈول کےبعدکسی بھی قسم کی ٹرانسفرپوسٹنگ بندکردی جائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں