تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوجوان بولرز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولرز محمدحسنین، محمد موسیٰ اور نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کا عمل جاری ہے اور نیاسینٹرل کنٹریکٹ، چیف سلیکٹر کل چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو بھجوائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو کیٹیگری اے میں پرموٹ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو کیٹیگری بی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمدعامر اور وہاب ریاض کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا جارہاہے، فٹنس مسائل کا شکار حسن علی کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنےکا امکان ہے۔

ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولرز محمدحسنین، محمد موسیٰ اور نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں حیدرعلی اور روحیل نذیر کےنام بھی زیرغور ہیں، یہ دونوں کھلاڑی انڈر 19 اور پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں، حالیہ سینٹرل کنٹریکٹ 30جون تک نافذالعمل ہے۔

Comments

- Advertisement -