The news is by your side.

Advertisement

ویکسی نیشن سینٹرز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بڑے ویکسی نیشن سینٹرز ہفتہ بھر کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزارت صحت نےویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف 9ماس ویکسی نیشن سینٹر ہفتے کے 7روز کھلا رہے گا۔

اسی طرح پمز، پولی کلینک اور ترلائی ویکسی نیشن سینٹر بھی 7روز کام کرے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ اسپتال، سی ڈی اے اور شاہ اللہ دتہ ویکسی نیشن سینٹر 7دن کھلا رہے گا۔

اسلام آباد میں 7ویکسی نیشن سینٹر صبح 8تارات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسپتالوں میں وینٹی لیٹرکی تعداد 550 ہے ، محکمہ صحت

خیال رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کے دوران کیسوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرونا متاثرین کے لیے انتظامات کم پڑنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر وینٹی لیٹرز اور بیڈز کم ہوتے جارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں