The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں آٹے کی پیداوار بڑھانے کے لیے فلورملز میں پسائی کا تناسب بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وصوبائی وزرا، سیکرٹری اور چیف سیکرٹریز سمیت سینئرافسران شریک ہوئے۔ دوران اجلاس کسان کی سہولت کیلئے پھل اور سبزی کی منڈیوں میں اضافے پر غور کیا گیا، اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آٹے کی پیداوار بڑھانے کے لیے فلورملز میں پسائی کا تناسب بڑھانے کے علاوہ گندم خریداری اور ترسیل واسٹوریج پر انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس : کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو پیش

وزیراعظم نے وزیرِخزانہ کو ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران اجلاس فروٹ وسبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے اور پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظرثانی کا فیصلہ ہوا۔ عمران خان نے منڈیوں کے قیام سے متعلق قوانین اور طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر نرخ پر عمل یقینی بنائے، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کی جائے، افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں