اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں صوبے میں زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود صوبے بھر میں زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی، یہ فیصلہ کاشتکاروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوے کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ میں خریف کی فصلیں لگانے کا سیزن شروع ہونے والا ہے اگر زرعی سپلائے بند ہو گئی تو کپاس اور چاول کا فصل نہیں لگ سکے گا جب کہ سبزیوں اور پھلوں کے کھیت بھی بہت متاثر ہوں گے۔

وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ زرعی سپلائےجاری نہ ہوئی تو ہمیں ایک اور بہت بڑے بحران کا سامنا ہو گا، زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اوقات میں کھلی رہیں گی یہ سہولیت فقط رجسٹرڈ اور منظورشدہ ڈیلرز اور ایجنٹز کو حاصل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ سندھ کے کسانوں کی درخواست پر کیا گیا ہے، صوبے کے تمام ڈی سی اور پولیس افسران رجسٹرڈ ڈیلرز کی دکانیں بند نہ کروائیں جب کہ کراچی:سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں