The news is by your side.

Advertisement

سرکاری محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں کی نگرانی کے لیے محکمہ انتظامی امور میں پرفارمنس اپرائزل ومینجمنٹ سیل قائم کیا جائے گا، سیل مختلف محکموں کی کارکردگی پر اعدادوشمار کا جائزہ اور ریکارڈ محفوظ رکھے گا۔

سیل ماہانہ بنیاد پر رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے امتحانات لینے والے ٹیسٹنگ اداروں کے انتخاب میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ارسال کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مختلف سرکاری محکموں نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے قوانین نظر انداز کرتے ہوئے ٹیسٹ کے لیے من پسند ایجنسی کا انتخاب کیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ محمود خان نے محکموں میں ہونے والی بھرتیوں سے متعلق شکایات ملنے پر نوٹس لیا تھا اور تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اخترحیات خان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی اور اب محکمہ انتظامی امور میں پرفارمنس اپرائزل ومینجمنٹ سیل قائم کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں