The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز ایس او پیز کے تحت کھولنے کی تیاری کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا کے باعث بند تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیس شعبہ ڈرائیونگ لائسنس نے سفارشات حکومت کو ارسال کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے اجازت ملتے ہی برانچز عوام کے لیے کھول دی جائیں گی، ڈی آئی جی ڈی ایل کا تمام برانچز کو عملے کے لیے 27 جون سے کھولنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام لائسنس برانچز 3 ماہ سے بند ہیں اور لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد لائسنس بنوانے کے لیے فکر مند ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ لائسنس برانچز کھولے جانے کے بعد آپریشن محدود رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری

یاد رے کہ رواں سال جنوری میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینےکافیصلہ کیا گیا تھا، میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود تھیں۔

خیال رہے کراچی میں ڈرائیونگ لا ئسنس کا حصو ل آسان ہے یا دشواراس بات کا اندازاہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہر میں تین مقامات ناظم آباد، کلفٹن اور کورنگی میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز قائم ہیں جہاں یومیہ سیکڑوں شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں