ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پنجاب میں مارکیٹس کو متبادل ایام میں کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:پنجاب میں مرحلہ وار مارکیٹیں کھولنےکیلئےصوبائی حکومت نے مشاورت مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت پنجاب کی جانب سےتیار سفارشات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹس کومتبادل ایام میں حفاظتی اقدامات کیساتھ کھولا جائے گا،مارکیٹوں کےعہدیدارحفاظتی اقدامات کےذمہ دارہوں گے، مارکیٹس کھولنےکاحتمی اعلان وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف تاجر رہنماؤں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے ملاقات کر کے لاک ڈاؤن سے درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جس سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ حکومت مرحلہ وار کاروبار کھولنے کے لیے کوئی حکمت عملی تدبیر دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ چند روز میں صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ چین اسٹورز اور ریٹیل انڈسٹری کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کھولنے کے حوالے سے حکومت ایس او پیز مرتب کر رہی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیےجارہےہیں تاکہ کسی نقصان سےبچاجاسکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلدحفاظتی انتظامات کےساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی اور مرحلہ وار مارکیٹوں کو کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب چینی ماہرین نے پنجاب میں کورونا کے بڑھتےکیسز پر اظہار تشویش کیا ہے جب کہ طبی ماہرین نے فیکٹریاں اور دیگر بڑی مارکیٹیں کھولنےکی مخالفت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں