The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں ایک ماہ بعد پٹرول کی درآمدات کھولنے کا فیصلہ

کراچی : پیڑولیم حکام نے پاکستان میں ایک ماہ کی بندش کے بعد پیڑول امپورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی جان لیوا وبا پھیلاؤ روکنے کی خاطر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے کاروبار بند ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہیڑول اور ڈیزل کی امپورٹ بھی روک دی گئی تھی۔

لاک ڈاؤن کو ایک ماہ گزرنے کے بعد پیڑولیم ڈویژن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ پیڑول امپورٹ کیا جائے گا کیونکہ ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے۔

حکام پیڑولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کمپنیز ڈیزل اور پیڑول امپورٹ کرسکتی ہیں جبکہ ریفائنریز خام تیل امپورٹ کرنے کی مجاز ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 55 فی صد کمی آئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں