منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کراچی سرکلر ریلوے کی جزوی بحالی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی جنوری 2021 میں جزوی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق کے سی آر منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

وزارت ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 44 کلو میٹر پر مشتمل ہوگا، کے سی آر میں 30 کلو میٹر لوپ لائن، 14 کلو میٹر مین لائن شامل ہوگی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق پہلے فیز میں کراچی سٹی تا اورنگی ٹاؤن کے سی آر فعال ہوگا، کے سی آر کے پہلے مرحلے میں یومیہ 32 ٹرینیں چلائی جائیں گی اور 16 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ کے سی آر کی ٹرین آدھے گھنٹے میں مقررہ فاصلہ طے کرے گی، کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی بحالی پر 1 ارب 25 کروڑ لاگت آئے گی۔

مزید پڑھیں: کے سی آرمنصوبے میں ایف ڈبلیو او بھی پارٹنر ہوگی

حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں کے سی آر پر 8 ارب 70 کروڑ لاگت آئے گی، تیسرے مرحلے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کا درجہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کی زیر صدارت کے سی آر کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس میں ایف ڈبلیو او حکام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد اور تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی تھی۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کے سی آر ٹریک پر بالائی اور زیر زمین گزر گاہوں کی تعمیر ایف ڈبلیو او کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر حفاظتی دیوار کی تعمیر محکمہ ٹرانسپورٹ کرے گا اور سندھ حکومت نے کےسی آر ٹریک پر انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں