کراچی: پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے مسافروں کو ایڈوانس بکنگ میں مزید سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز کی رسائی دے دی ہے۔
ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کو ایڈوانس بکنگ میں خالی برتھوں کے بارے میں پیشگی آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف کمرشل مینجر وحید انور نے پریکس ہاوس اور ڈائریکٹر آئی ٹی کو نوٹفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریلوے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سیٹوں کی بکنگ سے متعلق آئن لائن بکنگ پر نظر رکھے گا۔
چیف کمرشل مینجر نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو رسائی کیلئے آئی ڈی اور پاسورڈ دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوانس میں خالی رہ جانے والی برتھیں بروقت بک کرنے سے ریلوئے کو لاکھوں کا فائدہ ہو گا۔