تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سابق چیئرمین الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سلیم بیگ کو دوبارہ ادارے کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری کی ہدایت کر دی ہے۔ سلیم بیگ کو گزشتہ حکومت نے 2018 میں چیئرمین پیمرا تعینات کیا تھا۔

مئی 2017 کو مرزا سلیم بیگ کو اس وقت پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا جب ڈان لیکس میں نام آنے کے بعد راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پیمرا قانون میں فیک نیوز کیخلاف شق شامل کرنے کا فیصلہ

ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ابصار عالم کا پے اسکیل، منیجمنٹ پوزیشن ون (ایم پی ون) ہے اور وہ ماہانہ پندرہ لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ ملک میں اس پے اسکیل کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ چار لاکھ پچاس ہزار ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تعیناتی اقرباپروری اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی سے متعلق کیس ڈیڑھ سال تک زیر سماعت رہا اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وہ مستعفی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -