میرپور آزادکشمیر: منگلا ڈیم سپل وے سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم سےپانی کا اخراج 35 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق میرپور آزاد کشمیر منگلا ڈیم میں پانی کے اخراج میں آج اضافہ کیا گیا ہے اس لیے دریائے جہلم اور نچلے علاقوں کے لوگ دریا کنارے جانے سےگریز کریں۔
واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 800 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1198.35 فٹ ریکارڈ لکی گئی اور منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 41لاکھ 50ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


