The news is by your side.

Advertisement

پارلیمانی جماعتوں کا کراچی میں 7ویں ضلع کے فیصلے کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ

کراچی: پارلیمانی جماعتوں نے کراچی میں 7ویں ضلع کے فیصلے کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کا کہنا ہے کہ کیماڑی ضلع کے بعد سندھ، وفاقی حکومت کی ورکنگ ریلیشن شپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی تقسیم، کیماڑی ضلع کے قیام کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی جائے گی۔

ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ کیماڑی ضلع کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی کراچی میں 7ویں ضلع کے قیام کی مخالفت کی ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی کراچی کی تقسیم تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے ارکان سیاسی بنیاد پر نئے اضلاع کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دی گئی تھی، کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ،ہاربر اور ماڑی پور کو شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز منگھوپیر،سائٹ ،بلدیہ ،اورنگی،مومن آباد،ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں