The news is by your side.

Advertisement

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: مسافروں کو ایک بار پھر بہترین اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ نے کل سے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹروبس سروس سے جڑے تمام آپریٹرز کو آپریشن بحالی سے آگاہ کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹروبس سروس کے ایس او پیز آج جاری کر دییے جائیں گے، کل سے میٹرو کی تمام بسیں چلیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق بدھ سے میٹرو بس سروس ایس او پیز کے ساتھ فعال ہوگی۔ خیال رہے کہ وبائی مرض کروناوائرس کے پش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس 23مارچ سے بند تھی۔

کراچی: ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

میٹرو بس کی بحالی کے فیصلے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کم پیسے میں تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرتی ہے، اور دوران سفر کسی بھی قسم کے ٹریفک جام کی پریشانی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتاہے۔

خیال رہے کہ کرونا کیسز میں بتدریج کمی کے بعد ملک میں تمام تر سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں