کراچی والوں کو گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچانے کا فیصلہ

کراچی والوں کو گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق کراچی والوں کو اضافی 400 میگاواٹ بجلی دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاور ڈویژن اور کےالیکٹرک حکام کےدرمیان اجلاس میں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل سےکے الیکٹرک کو 800 نہیں 1200 میگاواٹ ملیں گے، کے الیکٹرک کو اضافی بجلی فراہمی معاہدے کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔
آئندہ دو سال میں کراچی کو 1400 میگاواٹ اضافی دیے جائیں گے اور مسودے کے بعد معاہدے کو حتمی منظوری دی جائے گی۔
سوئی سدرن اور کے الیکٹرک مالی معاملات بھی حل کیے جائیں گے جس کے لیے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن حکام سے رابطہ کر کے معاملات طے کیے جائیں گے۔