The news is by your side.

Advertisement

سپراسٹورز پر سماجی فاصلے کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سپراسٹورز پر بھی سماجی فاصلے کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں، دفاتر، آٹا ٹریکنگ پوائنٹس اور بڑے اسٹورز پر سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر راجہ بشارت، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی، چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ ڈس انفیکشن مہم کے تحت شہروں کو زونز میں تقسیم کیا جائے، اور سڑکوں، مساجد، عوامی مقامات کو جراثیم سے جلد پاک کیا جائے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہور میں 372 مقامات پر اسپرے کا کام مکمل کر لیا گیا، 236 کلو میٹر سڑکوں کی صفائی کی گئی اور اسپرے کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں تمام سبزی منڈیوں، عوامی مقامات پر ڈس انفیکشن کیبن لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

لاک ڈاؤن ، پنجاب پولیس میں فوری 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری

اجلاس میں فلور ملوں میں آٹے کے اسٹاک کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے، عطیات و امداد ضرورت مندوں تک شفاف طریقے سے پہنچانے کا ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام بڑے اسٹوروں پر اشیا کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے، فیلڈ افسران آر پی اوز اور ڈی پی او کے ہمراہ جیلوں کے دورے کریں۔

آئی جی پنجاب نے اجلاس میں کہا کہ صوبے میں ناکوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے انھیں با مقصد بنایا جائے۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افسران کی کارکردگی شان دار ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں