لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آج کرونا وائرس کے 484نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد پنجاب میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 89023 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں بتدیج کمی دیکھی جارہی ہے، اس سے قبل ہر زور ایک ہزار سے پندرہ سو افراد کرونا سے متاثر ہوتے تھے جبکہ آج صرف 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 178نئے اور گجرات میں 46نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کرونا سے مزید 8 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد2059ہوگئی، صوبے بھر میں اب تک 626367ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 64815 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں
صوبے میں نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے، لاہور میں 178، ننکانہ8، قصور3، شیخوپورہ5، راولپنڈی36، جہلم 7اور گوجرانوالہ میں17، سیالکوٹ29، نارووال1، گجرات46، حافظ آباد6، منڈی بہاؤالدین9، ملتان9، خانیوال1، فیصل آباد24، چنیوٹ2، ٹوبہ6اور جھنگ 3اور رحیم یار خان میں 11 کیسز سامنے آئے۔
اسی طرح سرگودھا16، خوشاب3، بھکر14، بہاولنگر3، بہاولپور20، ڈی جی خان3، مظفرگڑھ6، راجن پور 2،لیہ6، ساہیوال7، اوکاڑہ 1 اور پاکپتن میں 2 کرونا مریض سامنے آئے ہیں۔