The news is by your side.

Advertisement

کورونا کیسز میں کمی؛ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم

پشاور: کورونا کیسز میں واضح کمی آنے کے بعد پشاور اور مردان کے کچھ علاقوں سے اسمار ٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے 2علاقوں میں یکم جولائی سےاسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن یکم جولائی2020دوپہر3بجےسےختم ہوگا۔

ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنےسےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، یونین کونسل آسیہ،ورشنواری ٹاؤن سےکل3بجےختم کیاجا رہا ہے۔

دوسری جانب مردان کی ضلعی انتظامیہ نے5 علاقوں سےاسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا، ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکٹراے، دامن کوہ، بجلی گھرجان آباد، کاٹلنگ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گی اہے۔

ڈی سی مردان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کےعلاقوں میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد مذکورہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت علاقوں کو سیل کر کے آمد و رفت کو محدود کر دیا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ تمام تجارتی و کاروباری مراکز بند رکھے گئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں