بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سستے آٹے کے اعلان کے بعد گندم کی قیمتیں گرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں 95 روپے فی کلو آٹے کی فروخت کرنے کے اعلان کے بعد گندم کی قیمتیں گرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آٹا سستا کرنے کی خبر جیسے ہی مارکیٹ میں پہنچی گندم کی اوپن مارکیٹ کریش کرگئی، دودن میں اوپن مارکیٹ میں گندم30 روپے فی کلو سستی ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق گندم کے ریٹ130 سے گر کر100روپے فی کلو ہوگئے، اندرون سندھ گندم کی قیمت کم ہوکر90روپے فی کلو تک ہوگئی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سٹے بازی کرنے والے اب مارکیٹ فرار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران اس وقت پورے پاکستان میں ہے، مہنگائی کے بعد اس کے نرخ بہت اوپر گئے ہیں اور پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جو غریب اور مستحقین کو 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 460 ٹرک کراچی اور سندھ بھر میں یومیہ 10 کلو آٹے کے 6 لاکھ تھیلے 65 روپے فی کلو کے حساب سے عوام میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کوٹہ بڑھایا تو اس کا ریٹ 160 روپے سے کم ہوکر 120 روپے فی کلو ہوگیا لیکن اب حکومت سندھ کی کوششوں سے آٹا 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا جبکہ غریب اور مستحق لوگ 65 روپے فی کلو میں ہی آٹا خرید سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں