تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈیپ ورک: مقابلے کے مشکل دور میں کامیابی کا جادوئی فارمولا

اگر آپ منزل کے متلاشی ہیں، سفر میں‌ ہیں، تو اپنے سامان سے زیادہ اپنی توجہ کا دھیان رکھیں کہ وہی آپ کو منزل تک پہنچائے گی.

کامیابی کیا ہے؟ یہ دراصل منتشر ہوئے بغیر توجہ کے ساتھ انجام دیے جانے والے ان اقدامات کا نتیجہ ہے، جن میں‌ آپ ماہر ہوں.

بل گیٹس، جے کے رولنگ

آپ ادیب ہیں،یا  ڈرائیور ، انجینئر ہیں یا ڈاکٹر،  آپ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت ہی آپ کی زندگی کا تعین کرتی ہے، جس شے پر آپ توجہ مرکوز کرتے ہیں، وہ حقیقی معلوم ہوتی ہے، جس سے توجہ ہٹا دیں، وہ منظر سے غائب ہونا لگی ہے.

لیکن اگر منزل تک پہنچنے کا نسخہ فقط توجہ مرکوز رکھنا ہے، تو پھر اکثر افراد ناکام کیوں رہتے ہیں۔

وجہ صاف ظاہر ہے، آج ہم توجہ منتشر کرنے والے اشیا اور سرگرمیوں میں‌ گھرے ہوئے ہیں، ٹی وی، سنیما، ای میل، فون کال، ایس ایم ایس، ٹویٹر ،فیس بک، دوستوں سے گپ شپ، میٹنگز، دعوتیں.

ان عوامل کی وجہ سے ہماری توجہ کا منتشر ہونا یقینی ہے. پھر آج کے انسان نے مصروفیات کو کامیابی کا لازمی جزو سمجھ لیا ہے، مگر اس کے طرز زیست کا تجزیہ واضح‌ کرتا ہے کہ وہ ’’اہم کاموں‘‘ پر ’’ضروری کاموں‘‘ کو ترجیح دے رہا ہے، اسی باعث  مسلسل مصروف رہنے کے باوجود وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں‌ کرپاتا.

اور مطالبہ نتائج حاصل نہ کرنے والوں کے لیے آج کی تیزی رفتار دنیا میں‌ کوئی جگہ نہیں، یہاں صرف اپنے شعبے کے ماہر کی گنجایش ہے۔

خوش قسمتی سے ایسے طریقے موجود ہیں، جن کے ذریعے فرد اپنی توجہ مرکوز رکھ سکتا ہے۔

مصنف: کال نیوپورٹ

امریکی استاد اور مصنف کال نیوپوٹ نے اس کے لیے ’’ڈیپ ورک‘‘ (DEEP WORK) یعنی حقیقی اور اہم کام کا تصور پیش کیا، جس سے مراد ہے، منتشر ہوئے بغیر اپنے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا.

نیوکال پورٹ کے مطابق یہ ’’ڈیپ ورک‘‘ ہی تھا، جس کے ذریعے بل گیٹس نے نوجوانی میں آٹھ ہفتوں کے مختصر وقت میں بیسک پروگرام تیار کیا۔

بل گیٹس نے توجہ منتشر کیے بغیر، مسلسل اس پراجیکٹ‌پر کام کیا. اسی پروگرام نے بعد میں‌ مائیکرو سافٹ جیسے بڑی کمپنی کی بنیاد رکھی.

ممتاز برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے بھی ہیری پورٹر سیریز کی آخری کتاب لکھنے کے لیے یہی طریقہ اختیار کیا اور ایک ہوٹل میں‌ کمرہ کرایے پر لے لیا، جہاں وہ شور شرابے سے پرے اپنی کتاب پر کام کرتی رہیں.

اپنی شہرہ آفاق کتاب ’’ڈیپ ورک‘‘ میں کال نیوپورٹ اس ضمن میں چند تجاویز پیش کرتے ہیں:

فوری اور قلیل المدتی کاموں اور منصوبوں کے بجائے ’’ڈیپ ورک‘‘، یعنی اہم اور طویل المدتی منصوبوں کو زیادہ اہمیت دیں، اپنے دن کا بڑا حصہ اور اپنی توانائیاں اس پر مرکوز رکھیں.

اہم کاموں کو اہمیت دینا اپنی عادت بنالیں. اس کی مشق کریں، اس عمل کو شعوری طور پر اختیار کریں.

سوشل میڈیا توجہ منتشر کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اس کی وجہ سے ہمارا بہت سا وقت صرف ہوتا ہے۔ اس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں. یا پھر  صرف اسی وقت استعمال کریں، جب وہ آپ کے پیشہ ورانہ سفر میں‌ معاون ہو.

شیڈول بنانے کی عادت ڈالیں. رات سونے سے قبل اگلے دن کا منصوبہ بنائیں، ہر گھنٹے کا تعین کریں، تاکہ اگلی صبح‌ آپ اتفاقات پر انحصار کے بجائے آپ خوب جانتے ہوں کہ آپ کو کب، کہاں‌ کیا کرنا ہے.

مصنف کے مطابق اپنے اہم اور حقیقی کام کا تعین کرکے، ان اصولوں پر عمل کرکے آپ بھی اپنے شعبے کے ماہر بن سکتے ہیں.

Comments

- Advertisement -