ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

سگریٹ اور شراب نوشی کرتی بھارتی اداکاراؤں کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا نام جب بھی سامنے آتا ہے تو سب سے پہلے سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان اور ہیروئنس میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور جیسے چہرے ذہن میں آتے ہیں۔ جبکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری بے راہ روی میں بھی اپنی مثال آپ ہے، چاہے بات ہو سگریٹ یا شراب نوشی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن میں یہ تینوں شراب پیتی اور سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

خاص طور پر دیپیکا سگریٹ پیتی ہوئی دھوئیں کے حلقے بنانے میں مصروف ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور ہاتھ میں شراب کا گلاس پکڑ کر پوز دے رہی ہیں جبکہ درمیان میں بیٹھی عالیہ بھٹ شرماتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

یہ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں تاہم ان تصاویر پر مختلف طرح کے تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کے پاس بہت پیسہ آ گیا ہے، اسی لیے اس طرح پارٹی کر رہی ہیں۔

سنجے دت نے سلمان خان کی فلم میں اہم کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ بڑا انکشاف

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اصل تصاویر نہیں بلکہ اے آئی (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ پرانی تصاویر ہیں جنہیں اب دوبارہ وائرل کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں