تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

ممبئی: شادی کے تین سال بعد بالی وڈ کی معروف ترین جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز سنسر بورڈ کے ممبر اور ہندی فلموں کے ناقد عمیر ساندھو نامی ٹوئٹر صارف نے اس متعلق ٹوئٹس کر دیں۔

عمیر ساندھو نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں لکھا کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا کی خفیہ پیغام کیساتھ انسٹا گرام پوسٹ سے مداح تذبذب کا شکار

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دپیکا پچھلے 3 ماہ سے شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا ہیں۔

فلمی ناقد نے لکھا کہ دپیکا ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور ان کے پاس اپنا ذاتی ماہر نفسیات بھی ہے، پھر بھی کیا پریشانی ہے دپیکا کو جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

مزید پڑھیں: لوگ کہتے تھے دپیکا تمہاری اوقات سے باہر ہے: رنویر

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل ہوئیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔ دونوں خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون گزشتہ تین ماہ کے دوران دو بار طبیعت خکی خرابی کے باعث اسپتال منتقل ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -