تازہ ترین

دپیکا کس شخص کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں فلم ”گہرائیاں“ ریلیز ہوئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے مگر اداکارہ ایک اور فلم پر کام کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں اپنے والد پرکاش پڈوکون کی زندگی پر مبنی فلم پر کام کر رہی ہوں، میں اس پر کام کر رہی ہوں، دراصل 1983 سے قبل پرکاش پڈوکون وہ پہلے انڈین اتھلیٹ تھے جنہوں نے عالمی سطح پر بھارت کو متعارف کرایا اور عالمی طور پر اپنا بھی نام بنایا۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرے والد ایک شادی ہال میں پریکٹس کرتے تھے اور وہی ان کی نرسری تھی، وال نے دراصل اپنی خامیوں کو اپنے فائدے کے طور پر استعمال کیا، میرے والد کے پاس وہ سہولیات ہوتیں جو آج بھارت کے کھلاڑیوں کو حاصل ہیں، تو وہ ان سے کہیں زیادہ برتر ہوتے۔

اداکارہ نے اپنے والد کی بائیوپک سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دیں۔

خیال رہے کہ 2018 میں جب بیڈمنٹن ایسوشی ایشن آف انڈیا نے  پرکاش پڈوکون کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا تو اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اس وقت کھیلا جب بہت زیادہ سہولتیں نہیں ہوتی تھیں۔

بالی وڈ میں کام کے حوالے سے بات کی جائے تو دیپکا پڈوکون آنے والے دنوں میں روہت شیٹھی کی فلم سرکس میں نظر آئیں گی، جس میں ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -