جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسرے مہمان کی آمد متوقع، پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(19 اپریل 2026): بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنے دوسرے حمل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

دیپیکا نے اس خوشخبری کو منفرد انداز میں اپنی بیٹی ‘دعا’ کی ایک تصویر کے ذریعے شیئر کیا، جس میں ننھی دعا نے پریگننسی ٹیسٹ کٹ تھامی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے صرف ‘بری نظر’ سے بچاؤ کا ایموجی (ایول آئی) استعمال کیا، جو ان کی خوشی اور تشکر کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر 2018 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ستمبر 2024 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی ‘دعا’ کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ جوڑا اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہترین توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

دوسرے بچے کی آمد کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیپیکا اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں۔ وہ شاہ رخ خان اور سہانا خان کے ساتھ فلم ‘کنگ’ اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم ‘راکا’ میں الو ارجن کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔ سوشل میڈیا پر مداح اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں