تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دپیکا نے شاہ رخ خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون حال ہی میں اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ”گہرائیاں“ میں نظر آئی ہیں اور اب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ اسپین میں فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

”ٹائمز آف انڈیا“ کی رپورٹ کے مطابق پیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان ”پٹھان“ کے ایک گانے کے لیے اسپین میں خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اسپین میں انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کی اور انہیں فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔

بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے بطور اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات میں اپنے تاثرات کے بارے میں بتایا۔ اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار ”اوم شانتی اوم“ میں اداکاری کی تھی اور ان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دپیکا کس شخص کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں ہکا بکا رہ گئی تھی، میں صوفہ کے کنارے پر گھبرائی ہوئی بیٹھی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میرے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم ”اوم شانتی اوم“ کے لیے کبھی آڈیشن نہیں دیا تھا۔ دپیکا نے کہا کہ آج بھی جب میں ہدایت کار فرح خان کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ پتا نہیں وہ اس وقت کیا سوچ رہی تھیں۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرا پہلا تجربہ مجھے تھالی میں رکھ کر دیا گیا،  میرے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کیا گیااور میرا خیال رکھا گیا کہ میں سوچنے لگی ہمیشہ ایسا ہی ہوگا اور ہدایت کار ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ میں اچھی اداکاری کروں، لیکن کئی فلمیں کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -