The news is by your side.

Advertisement

دیپیکا پڈوکون فلم ”رابطہ” میں آئٹم سانگ کریں گی

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ”رابطہ” میں آئٹم سانگ کریں گی،ادکارہ نےآخری بار 2011 میں آئٹم سانگ کیا تھا.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی پُرکشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےپروڈیوسر دنیش ویجان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم میں آئٹم سانگ کررہی ہیں،فلم کی کاسٹ میں ششانت سنگھ راچپوت کے ہمراہ ادکارہ کریتی شامل ہیں.

پروڈیوسر دنیش ویجان کے لیے اداکارہ بہت لکی ہیں،انہوں نےدیپیکا سے جب آئٹم سانگ کا آئیڈیا شیئر کیا تو بالی ووڈ اداکارہ نے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا.

فلم کا آئٹم سانگ بالی ووڈ کے معروف موسیقار پریتم ترتیب دیں گے، گانے کی شوٹنگ بڈاپسٹ میں جون میں ہوگی،جس کے لیے ریہرسل جلد شروع کی جائے گی.

یاد رہے معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ پروڈیوسر دنیش کے ساتھ فلم ”لوو آج کل” ، ”کاک ٹیل” ،سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکی ہیں،اداکارہ نےآخری بار آئٹم سانگ ”دم مارو دم” فلم میں کیا تھا.

واضح رہے کہ فلم ”رابطہ” کو مداحوں کے لیے فروری 2017 میں ریلیز کیا جائے گا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں