تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جے این یو کے طلبہ پر حملے کے خلاف احتجاج، ڈپیکا پڈوکون کی شرکت

نئی دہلی : جواہر لعل نہرو کے طلبہ پر حملے کے خلاف ہونے واللے احتجاجی مظاہرے میں بالی ووڈ اداکارہ ڈپیکا پڈوکون بھی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ ڈپیکا پڈوکون کی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ڈپیکا پڈوکون جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں 5 جنوری کو نقاب پوش حملہ آوروں کے حملے میں زخمی ہونے والے طلباء و طالبات سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاج میں شریک ہوئیں تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئیں اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

واضح رہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ پر آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملے کے بعد ڈپیکا پہلی بالی ووڈ اداکارہ ہیں جنہوں نے متاثرہ طلبہ سے اظہار یکجہتی کےلیے دورہ کیا ہے۔

جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دپیکا کی مظاہرے میں شرکت کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے حمایت کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے دورے کے دوران زخمی طالبہ اور جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کی صدر عاشے گھوش کو گلے بھی لگایا۔

انتہا پسند ہندوؤں کا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر حملہ، بدترین تشدد سے درجنوں طلبہ لہو لوہان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈپیکا پڈوکون کے مظاہرے میں شریک ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم چھپاک کی پروموشن کےلیے نئی دہلی میں ہی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -