The news is by your side.

Advertisement

کیا رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون آئندہ سال شادی کرنے والے ہیں؟

ممبئی : بالی وڈ کی مشہور جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی منگنی کی خبریں گردش میں تھیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

deepika 2

 

deepika 4

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اوراداکارہ دیپیکا پڈوکون جو ان دنوں آسٹریا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، انھوں نے وہاں اپنے والدین کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ انہیں زندگی کے اہم فیصلے سے آگاہ کر سکیں، دونوں آئندہ سال شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

deepika 5

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فروری 2016 میں منگنی کرنے والے ہیں۔

deepika 6

دیپیکا اور دیپیکا نے ’’ رام لیلا‘‘ اور اب’’ باجی راؤ مستانی‘‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے،فلموں میں رنویر سنگھ متعدد موقعوں پر اداکارہ کیساتھ اپنے عشق کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں۔

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس سلسلہ میں دونوں خاندان جلد ملاقات کرنے والے ہیں، اس کے بعد منگنی کا اعلان کردیا جائیگا۔

deepika-7

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کو دو اداکاروں رنبیر اور رنویر کے درمیان موازنہ پسند نہیں ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے رنویر کو اپنا ایک اچھا دوست قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں