تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

فلمی کیریئر کے دوران سب سے پسندیدہ کردار کونسا رہا؟ دیپیکا نے بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر میں نبھائے گئے اپنے پسندیدہ کردار کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سالہ طویل سفر میں بہت سے کردار ادا کیے ہیں لیکن ان سب میں امیتابھ بچن اور عرفان خان کے ساتھ کی گئی فلم ’پیکو‘ میں کردار میرا سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ یہ کردار میرے دل کے بہت قریب تھا، ’پیکو‘ کے کردار میں بہت کچھ خاص تھا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں اور میری بہن انیشا اب عمر کے اس حصّے میں ہیں جہاں ہم بالکل ’پیکو‘ جیسے ہیں۔

خیال رہے کہ پیکو فلم 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں دیپیکا نے پیکو نامی ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی زندگی کے بارے میں کافی بلند سوچ رکھتی ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن دیپیکا کے باپ کا رول ادا کرتے ہیں جبکہ عرفان خان ان کے ڈرائیور ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -