بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہارِتعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر اظہارتعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت نے ملکہ دوئم کےانتقال پر شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام سےتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کےجانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پرُ کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹی عمر میں تخت نشین ہوئیں پختگی، کرداراعلیٰ ترین عزم کامظاہرہ کیا ملکہ الزبتھ دوم دنیامیں طویل حکمرانی کرنیوالےحکمرانوں میں سےایک تھیں ان کی ولولہ انگیزقائدانہ خوبیوں نےانہیں عظیم،مہربان حکمران کےمرتبےتک پہنچایا۔

- Advertisement -

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس ہوا پاکستان ان کی موت کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے شاہی خاندان، عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں