تازہ ترین

کراچی: نایاب ہرن کے 11 بچوں کی پیدائش

کراچی: شہر قائد کے سفاری پارک میں موجود نایاب نسل کے ہرنوں نے گیارہ بچے کو جنم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سفاری پارک میں موجود نایاب نسل کے ہرنوں نے 11 بچے دیے کو بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔

ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب نے ہرن کے بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے دوران پانچ ہرنوں نے گیارہ بچوں کو جنم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز نے بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں تندرست قرار دیا۔

کنور ایوب کا کہنا  تھا کہ بچوں کو پیدائش کے کئی روز بعد سامنے لانا معیاری طریقہ کار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی بڑی تعداد بچوں کو دیکھنے کے لیے سفاری پارک آرہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کراچی کے چڑیا گھر (گاندھی گارڈن) میں ہرن کے چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ کراچی کے چڑیا گھر کو جدید انداز سے تعمیر کر کے اسے سنگاپور کے چڑیا گھر کی طرح بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -