تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیوریج لائن میں پھنسے ہرن کو کیسے نکالا گیا؟ ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کا دل جیت لیتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی شیئر ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین نہ صرف مسکراتے ہیں بلکہ وہ انہیں دیکھ کر اطمینان کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ہرن کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو  نکاسی آب (ڈرینج پائپ) کی نالی میں بری طرح سے پھنس گیا تھا اور وہاں سے اُس کے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

فیس بک پر ہرن کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو نے صارفین کے دلوں میں گھر کرلیے اور وہ رضاکار کے نیک جذبے کو دیکھ کر خوش بھی ہوئے۔

امریکا کے محکمہ فائر بریگیڈ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ’آشلینڈ اینیمل کنٹرول‘ کے رضا کار نے ڈرینج پائپ میں پھنسے ہرن کو نہ صرف مشکل سے بچایا بلکہ اُسے علاج و معالجے کے لیے محفوظ مقام پر بھی منتقل کیا۔

فیس بک پر  شیئر ہونے والی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اسے شیئر بھی کیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ نے ریسیکیو آپریشن کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہرن کو ریسکیو کرنے کے دوران کوئی بھی زخم نہیں‌ آیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو اور تصاویر کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور سب ہی اچھے اقدام کی تعریف کرنے پر مجبور ہوئے۔

Comments

- Advertisement -