تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہتک عزت کیس: میشا شفیع نے ‘جوڑوں میں درد’ کے باعث استثنیٰ مانگ لیا

لاہور: ہتک عزت کیس میں میشا شفیع آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور جوڑوں میں درد کا عذر پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں میشا شفیع آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور اپنے وکیل کے توسط سے جوڑوں میں درد کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

آج ہونےوالی سماعت میں میشا شفیع کے وکیل نے پاسپورٹ ضبطی کے خلاف علی ظفر کی درخواست پر جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست قانون کے خلاف ہے کیونکہ سول کیسوں میں پاسپورٹ ضبط نہیں ہو سکتا۔

علی ظفر کے وکیل عمر گل نے درخواست داٸر کررکھی ہے کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں،میشا شفیع پہلے بھی جرح مکمل کروائے بغیر باہر چلی گئیں، اس بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

علی ظفر کے وکیل نے مزید کہا کہ میشا شفیع اس بار بھی عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں آٸیں، بلکہ ایک فلم کے پریمٸیر میں شرکت کے لیے آٸیں جس میں ان کا بھاٸی کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہرجانہ کیس: علی ظفر کی میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کا شوہر کٸی ماہ پاکستان میں رہا مگر اسے جرح کے لیے عدالت پیش نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود اداکارہ کا شوہر عدالت پیشی کی بجاٸے واپس چلا گیا جبکہ میشا شفیع نے سپریم کورٹ میں حقاٸق چھپا کر ویڈیو لنک سے جرح مکمل کروانے کی درخواست داٸر کی۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکم دے کہ میشا شفیع جرح مکمل کرواٸے بغیر کینیڈا واپس نہ جاٸے ،عدالت ان کا پاسپورٹ تحویل میں لینے اور پیشی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر ہوئی لہذا میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں