جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

شکست ویک اپ کال ہے، آگے اچھی کارکردگی دکھائیں گے، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ میں بیٹنگ بہت خراب کی، شکست ویک اپ کال ہے، آگے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی 5 اوورز میں 2 وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، اگلے میچز میں بیٹنگ کو بہتر کرنا ہوگا، کوشش کریں گے اگلے میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے سے پارٹنر شپ نہیں بن سکی، آنے والے میچز میں کارکردگی کو بہتر کرنا ہوگا۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم نے شاندار انداز میں میچ کا اختتام کیا، پانڈیا کے انجرڈ ہونے کے بعد مڈل کے اوورز بہت زیادہ اہم ہوگئے تھے۔

روہت شرما نے کہا کہ پہلے میچ کی نسبت اسپنرز کو بھی بلے باز اچھا کھیلے، بابر اعظم اور شعیب ملک کی پارٹنر شپ اچھی لیکن اس سے کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان پہنچ چکے ہیں، سپر فور میں پاکستان اور افغانستان کا میچ 21 ستمبر کو ابو ظہبی میں ہوگا۔

سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ایک بار پھر سامنا 23 ستمبر کو ہوگا جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ 26 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2018: بھارت کے ہاتھوں‌ پاکستان کو شکست

خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، بھارت کے بھونیشور کمار کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں