پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

روس میں کرونا کو شکست: حالات بہتر ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی شہریوں میں قدرتی طور پر ہرڈ ایمونٹی حاصل ہونے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ترجمان صدارتی ہاؤس نے کہا ہے کہ روس کے حالات بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت کرلی، روسی شہریوں میں پیدا ہونے والی ہرڈ ایمونٹی روس کے حالات دیگر ممالک کی نسبت انتہائی سازگار بنائے گی۔

ترجمان صدارتی ہاؤس دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ہرڈ ایمونٹی کی بدولت ہم اپنے آپ کو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ سازگار ماحول میں پارہے ہیں۔

ماہرین اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ریاستی حکام نے اس وائرس کے سے لڑنے کے لئے سال بھر جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے کامیابی کے ساتھ اس وائرس کا مقابلہ کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا پابندیاں عائد کرنا اور ان کا بتدریج کم کرنا ہر خطے کی صورتحال پر منحصر پابندیوں کا فرق حکام نے سال کے دوران کی جانے والی کوششوں اور جس طرح سے ہمارا صحت کی دیکھ بھال کا نظام منظم کیا گیا ہے اس کا تعلق رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس میں ایک ملین سے زیادہ آبادی والے شہروں میں ویکسنشن کی سطح اوسطا ٪50 ہے، روسی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اب روس کے حالات نارمل ہوجائیں گے اور کرونا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں