تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کے پی بلدیاتی الیکشن: غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں، جس کا قیمت ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کےپی بلدیاتی الیکشن کے پہلےمرحلےمیں غلطیاں کیں اور ان غلطیوں کی قیمت بھی ادا کی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں غلط امیدواروں کے انتخاب کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلان کیا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کےدوسرے مرحلےاور ملک میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرونگا، انشااللہ پاکستان تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنےآئےگی۔

واضح رہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں، شوکت یوسفزئی

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی جگہوں پر اچھے امیدوارکھڑے کیے وہ بھی جیت نہ سکے، اگر کہیں پر ہم ہارے ہیں تو لوگوں نے غصےکا اظہارکیا ہے، شکر اللہ کا پی ٹی آئی پر ایزی لوڈ، کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی۔

Comments

- Advertisement -