The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف

کراچی : قومی ایئرلائن والے مسافروں کی جان سے کھیلنے لگے ، پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف ہوا ، ترجمان کا کہنا ہے طیارے میں 2 سے3 نقائص متعلقہ شعبے کے علم میں ہیں، نقائص دور کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں میں سے ایک میں نقائص کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نقائص میں انجن کی فائر وارننگ چیک کرنے والاسسٹم شامل ہیں جبکہ بریک کا درجہ حرارت دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹمز میں سے ایک سسٹم خراب جبکہ ایک جی پی ایس، ٹائرپریشر دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ خرابی کا شکار ہے، طیارے کے دروازے کو لاک دکھانے والاسسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کی اوورہیٹ محسوس کرنیوالے 2سرکٹ میں سے ایک خرابی کا شکار ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 2 سے3 نقائص متعلقہ شعبے کے علم میں ہیں اور طیارے کی شعبہ انجینئرنگ میں آمد پر نقائص دور کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کے 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

یاد رہے 22 نومبر کو قومی ایئرلائن کی دو پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئیں تھیں ، پائلٹس نے بڑی مہارت سے طیاروں کو لینڈ کیا ، جہازمیں عملے کے ساتھ تمام مسافر بھی محفوظ رہے تھے۔

پی کے 650 کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی  جبکہ   پی کے 257 کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد طیارے کے سسٹم ٹرپ کرگئے ، جس سے ایئربس 320 کا اگلا وہیل بھی بند نہیں ہورہا تھا، پائلٹ نے وہیل کو بند کرنے کی بہت کوشش کی مگر بند نہ ہوسکا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں