The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا نیوکلئیرسپلائی گروپ کا بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک پرتشویش کا اظہار

اسلام آباد: دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفاعی سازوسامان میں کیے جانے والت اضافے سے خطے میں امن واستحکام پراثر پڑے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں نیوکلئیر سپلائی گروپ کی جانب سے بھارت کے ساتھ روا امتیازی سلوک پر پاکستان کے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات کی تجویزفی الحال زیرِغورنہیں ہے۔

پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے پربھارت سے بھرپورتعاون کیا ہے، پاکستان کی تفتیشی ٹیم بھارت بھی جائے گی۔

افغان امن عمل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ طالبان سےمذاکرات کیلئےکسی قسم کی پیشگی شرائط لاگونہیں کی جارہی، طالبان کےتمام گروپس کومذاکرات کی دعوت دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام رابطے میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں